LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا امریکا نے ایران کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول قرار دیدی اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کی وادی پر بمباری اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، مذاکرات جنگ کا متبادل ہیں: جبران باسیل ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ تھا اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کر سکتا ہے: امریکی میڈیا پیدائشی شہریت کا کیس ہارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا پلان بی سامنے آگیا امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا: اسماعیل بقائی شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے، امریکی صدر کا دعویٰ اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد؛ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے کہرام مچادیا خطے میں پائیدار امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جیلوں کے نظام میں بہترین اصلاحات ناگزیر قرار دیدیں

Web Desk

3 July 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جیلوں کے روایتی نظام میں بہترین اور جدید اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے خیبرپختونخوا کی جیلوں میں جامع اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔

جیل اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبے بھر میں جیلوں کے سکیورٹی نظام کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر بنایا ہے، جبکہ قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

سہیل آفریدی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں پائیدار امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، اور جیل اصلاحات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔