عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے متعلق مجھے کوئی ہدایت نہیں دی: سہیل آفریدی
Web Desk
2 January 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے انہیں کوئی ہدایت یا پیغام نہیں دیا۔
سہیل آفریدی کے مطابق عمران خان نے بات چیت کا معاملہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے سپرد کیا ہے، جو اس حوالے سے ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی امور پر بات چیت اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دینی چاہئیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی تقریب یا اجلاس ہوا تو وہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا باہر نکلنا جائز ہے اور وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق کراچی جانے کا مقصد عوام کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ لاہور کے دورے کے دوران ان کی جانب سے نامناسب زبان کا استعمال ہوا، تاہم یہ عمل کا ردِعمل تھا۔ انہوں نے اس معاملے پر معذرت بھی کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026