جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر
Web Desk
29 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت نہیں ہوگی، سہیل آفریدی ہی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کارکنان اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں اور ان کا ہر حکم پارٹی کے لیے قابلِ قبول ہے، جبکہ کسی دوسرے فرد یا گروپ کی ذاتی خواہشات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر نے تبصرہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ماضی میں تعلقات اچھے نہیں رہے۔ سیاسی اور ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ کنٹینرز لگانے سے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جس کے لیے پارٹی نے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے کیونکہ ہماری پہلی ترجیح ملک ہے اور سیاست بعد میں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026