LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف اور نوازشریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے: مریم نواز آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

Web Desk

2 June 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی بجٹ کی منظوری کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر انہیں اور ان کی جماعت کو دوبارہ نظر انداز کیا گیا تو ملک بھر سے منتخب نمائندے اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کریں گے اور وفاقی بجٹ کی منظوری نہیں ہونے دی جائے گی۔

سہیل آفریدی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق چل رہی ہے اور صوبائی بجٹ بھی انہی کی ہدایات کے تحت تیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے بجٹ پر مشاورت چاہتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے اور ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم ان کے مطابق اب تک بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنے عہدے پر موجود رہیں گے جب تک بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی نیا فیصلہ یا ہدایت موصول نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہل خانہ اور قانونی ٹیم سے دور رکھنا باعث تشویش ہے اور اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور ان کی مرضی کے بغیر حکومت یا قیادت میں تبدیلی ممکن نہیں۔