ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ اور شدید دھند کا الرٹ جاری
Web Desk
17 December 2025
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ اور شدید دھند کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں جن میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور شامل ہیں، وہاں دھند اور سموگ میں شدید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی حصوں میں بھی دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 دسمبر تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں دھند کے باعث حدِ نگاہ نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔این ڈی ایم اے نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو دھند اور سموگ کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اور بروقت اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026