وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
Web Desk
16 December 2025
حکام کے مطابق یہ حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا، جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر جبکہ میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے روانہ ہوا تھا اور فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
لینڈنگ کے دوران طیارہ ایک ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث قریبی علاقے سے تقریباً 130 افراد کو حفاظتی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔حادثے کے دوران طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026