سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو رواں ماہ افتتاح کریں گے
Web Desk
2 November 2026
سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کے اجرا کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ اس تاریخی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ یوتھ کارڈ اور اس کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی علی راشد، سیکرٹری کھیل منور علی مہیسر، سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی، ڈائریکٹر یوتھ سید حبیب اللہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام کو سندھ یوتھ کارڈ کے تحت نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے فراہم کی جانے والی مراعات کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام 30 اضلاع سے 16 سے 29 سال کی عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ’سندھ یوتھ کارڈ‘ جاری کیے جائیں گے۔ اس منفرد پروگرام کے تحت 13 مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی سہولیات کو ایک ہی مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ اس کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور اہم اداروں میں انٹرن شپ تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی، کیونکہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی اصل ضمانت ہوتے ہیں۔
اجلاس کے دوران نوجوانوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گرین لائن، اورنج لائن اور پیپلز بس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سفری رعایت دینے پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے تمام روٹس پر 25 فیصد رعایت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تعاون سے اندرونِ ملک ہوائی سفر میں بھی خصوصی رعایت فراہم کرنے کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے، سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ ٹرانسپورٹ اداروں کے ساتھ باقاعدہ معاہدے طے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ خواتین کاروباری افراد کے لیے خصوصی گرانٹس اور مالی معاونت کی فراہمی بھی اس جامع منصوبے کا اہم حصہ ہوگی، جبکہ کارڈ کے موثر نفاذ کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل رجسٹری اور تصدیق شدہ شناختی نظام بھی قائم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
دبئی میں 30 روزہ قومی جشن کا آغاز، اماراتی پرچم، ثقافت اور ورثے کے رنگ نمایاں ہوں گے
2 November 2026
امارات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سالانہ حکومتی مقابلہ شروع
2 November 2026
ایران کے جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات
2 November 2026
کراچی میں گاڑی میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، وحشیانہ تشدد
2 November 2026
آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت 343 ٹن انسانی امداد امارات سے غزہ روانہ
2 November 2026
پاکستان اور قطر کی ثالثی میں بات چیت تیز ہو گئی: ایرانی وزیر خارجہ
2 November 2026
صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کے سخت خلاف ہیں، جے ڈی وینس
2 November 2026
ایپک سربراہی اجلاس میں صدر پوتن اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تیاریاں جاری، کریملن
2 November 2026