سندھ رینجرز نے امن و سلامتی میں تاریخی کردار ادا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی
Web Desk
2 January 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رینجرز سندھ ٹریننگ سینٹر میں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاس آؤٹ کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے بہادر نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ رینجرز اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر پہچانی جاتی ہے اور ماضی میں کراچی میں امن قائم کرکے تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے، جس کے باعث آج کراچی کے حالات ماضی سے کہیں بہتر ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں سندھ رینجرز نے پاک فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں پر اہم کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اس کے مقاصد کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے بیرونی اور اندرونی سرحدوں کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
وزیر داخلہ نے سندھ رینجرز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026