LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

ناصر شاہ کی طبیعت ناساز، ابوظہی میں زیر علاج، چند روز میں وطن واپسی متوقع

Web Desk

9 July 2026

سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ ابوظہبی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ خاندانی اور محکمانہ ذرائع کے مطابق، سید ناصر حسین شاہ کی طبیعت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خراب ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ابوظہبی منتقل کیا گیا جہاں جگر کے عارضے کے علاج کے لیے انہیں مخصوص انجیکشن لگایا گیا، جس سے ان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اب مکمل طور پر خطرے سے باہر ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق چند روز آرام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔

دوسری جانب، سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دبئی میں سید ناصر حسین شاہ کا ایک معمولی آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد اب ان کی طبیعت سو فیصد بہتر ہے۔ کمیل حیدر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر بلدیات ڈاکٹروں کی جانب سے گرین سگنل ملنے اور طبیعت مزید بحال ہونے پر آئندہ چند روز کے اندر متحدہ عرب امارات سے سیدھے کراچی پہنچیں گے اور دوبارہ اپنی سرکاری و سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔