وزرائے اعلیٰ سندھ اور خیبر پختونخوا کی ملاقات پیر کو ہوگی، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ
Web Desk
10 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات منسوخ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مصروفیات کی وجہ سے دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات ملتوی ہوئی، جو ابتدائی طور پر ہفتے کو طے تھی۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملاقات پیر کو ہوگی اور ہفتے کو کوئی ملاقات طے ہی نہیں تھی، اس لیے منسوخی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے جلسے سے متعلق کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیں دن میں باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے وینڈر کو بھگا دیا اور کنٹینر کو پہنچنے نہیں دیا جا رہا، اس لیے ہمارا جلسہ مزار قائد پر ہی ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے میں 2 یا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، اور اگر کرسیاں یا کنٹینر چاہیں تو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی جلسہ ایک دن آگے بھی کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026