سندھ حکومت صوبوں سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہے: شرجیل میمن
Web Desk
17 November 2026
سینئر صوبائی وزیر و وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اپنے اصولی مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے اور آئینِ پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا واضح طریقہ کار پہلے سے موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کی آئین میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ آئین کی رو سے جہاں نیا صوبہ بننا ہو، وہاں کی متعلقہ صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے اس کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں جیسے حساس معاملے پر کفر کے فتوے نہیں دینے چاہئیں۔ ایک وفاقی وزیر نے ریفرنڈم کی بات کی ہے، کل کوئی کہے گا فال نکال لیں اور کوئی کہے گا ٹاس کر لیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی و آئینی معاملات سڑکوں پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہی حل ہوں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں لوگ مرتے تھے اور مصطفیٰ کمال اس کا دفاع کرتے تھے، یہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر سانحہ 12 مئی کا دفاع کرتے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ متحدہ کان کھول کر سن لے، اب شہر میں دوبارہ دہشت گردی ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026