LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

کرسمس پر سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی اضافی عام تعطیل کا اعلان

Web Desk

16 December 2025

کراچی: سندھ حکومت نے کرسمس کی تقریبات کے پیش نظر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اضافی تعطیل صرف مسیحی برادری کے لیے ہوگی۔ اس روز سندھ حکومت کے زیرِ انتظام تمام سرکاری، خودمختار، نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔ تاہم، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ انتہائی ضروری خدمات سے وابستہ عملہ اس تعطیل سے مستثنیٰ ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکی ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور سندھ حکومت کے ماتحت دیگر اداروں پر ہو گا۔ اس طرح مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر دو دن کی تعطیلات میسر ہوں گی۔