LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت

ترلائی دھماکے کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، امام بارگاہوں اور مساجد کی نگرانی سخت کرنے کا حکم

Web Desk

6 February 2026

کراچی: اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکے کے واقعے کے تناظر میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کی تمام امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ انہوں نے حساس اضلاع میں پولیس گشت بڑھانے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات، مجالس اور عبادت گاہوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل فعالیت اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کی کامیابی کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے اور صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔