LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

حکومتِ سندھ کا خواتین کے لیے احسن اقدام، اسکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز

Web Desk

19 December 2025

کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کی محفوظ اور آسان نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے اسکوٹی چلانے کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ کراچی کے علاقوں کورنگی، گلشنِ اقبال اور ملیر میں تربیتی پروگرام شروع ہو چکا ہے، جبکہ کراچی کے تمام اضلاع میں پنک اسکوٹی کے لیے درخواست دینے والی ورکنگ ویمن کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق حیدرآباد میں اسکوٹی چلانے کی تربیت 18 دسمبر سے شروع کی جا رہی ہے، جو نیاز اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی جلد ہی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جن میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص شامل ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اسکوٹی چلانے کی تربیت خواتین کو محفوظ رائیڈنگ کے اصول سکھانے کے لیے دی جا رہی ہے، جبکہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد خواتین کی محفوظ، آسان اور خودمختار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور خواتین کی خودمختاری صرف معاشی نہیں بلکہ سماجی آزادی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ سفری سہولیات فراہم کیے بغیر خواتین کو عملی طور پر بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹی تربیتی پروگرام خواتین کو خود اعتمادی، خود انحصاری اور عملی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین براہِ راست مستفید ہو سکیں گی۔