سندھ حکومت صحت کے شعبے میں سب سے بڑی پارٹنر ہے، بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
25 December 2025
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں سب سے بڑی پارٹنر ہے اور یہ خوشی کی بات ہوگی اگر انڈس اسپتال دیگر اضلاع میں بھی پارٹنرشپ کرے، خصوصاً سندھ کے پسماندہ علاقوں کی نشاندہی کر کے مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قمبر شہدادکوٹ جیسے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ایس آئی یو ٹی، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ مؤثر پارٹنرشپ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گمبٹ اسپتال، جو خیرپور کی ایک تحصیل میں واقع ہے، سو فیصد مفت علاج فراہم کر رہا ہے اور ایسی سہولت لاہور جیسے بڑے شہر میں بھی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے صحت کے ماڈل کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے این آئی سی وی ڈی کو دنیا کا سب سے بڑا مفت علاج فراہم کرنے والا مرکز قرار دیتے ہوئے انڈس اسپتال کی ٹیم، پارٹنرز اور فنڈ ریزرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے عملی طور پر صحت کے نظام میں بہتری لا کر دکھائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026