LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی

سندھ حکومت کا جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Web Desk

17 December 2025

کراچی: سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ٹی اے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام مشکوک گاڑیوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کیے جائیں اور جعلی سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والے گاڑیوں کا ریکارڈ محکمہ کی لائیو پورٹل پر اپڈیٹ کیا جائے۔

وزیر شرجیل انعام میمن نے تین دن کے اندر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے فزیکل معائنے سے بچنے کے لیے ایجنٹس کے ذریعے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کر رہے تھے۔

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال نہ صرف قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر نے اعلان کیا کہ جو بھی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا، چاہے وہ ٹرانسپورٹر ہو یا ایجنٹ، اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔