سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کی تاریخوں کا اعلان
Web Desk
4 June 2026
کراچی: سندھ حکومت نے طلبہ کا قیمتی وقت بچانے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بروقت داخلوں کو یقینی بنانے کے مقصد کے تحت صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ (بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی حتمی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
یہ اہم فیصلہ وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے تمام تعلیمی بورڈز کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی، جہاں صوبہ بھر میں مکمل ہونے والے سالانہ امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام بورڈز نے اپنے اپنے ڈویژنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگز دیں۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق نتائج کا باقاعدہ شیڈول درج ذیل ہے:
میٹرک کے نتائج: صوبہ سندھ کی تمام ڈویژنوں میں میٹرک کا رزلٹ 10 جولائی تک لازمی جاری کیا جائے گا۔
انٹرمیڈیٹ کے نتائج: صوبے بھر کی تمام ڈویژنوں میں انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ ایئر) کے نتائج کا اعلان 31 جولائی تک کر دیا جائے گا۔
نویں اور گیارہویں کے نتائج: تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے بریفنگ میں بتایا کہ نویں (ناہم) اور گیارہویں (فرسٹ ایئر) جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کر دیے جائیں گے۔وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے نتائج ہر صورت مقررہ وقت پر جاری کیے جائیں تاکہ طلبہ کو آگے یونیورسٹیوں اور کالجز میں بروقت داخلوں (Admissions) میں آسانی ملے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں شفافیت، میرٹ اور امتحانی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔دورانِ اجلاس سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ اور دیگر حکام نے امتحانات کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں پر کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق بھی آگاہ کیابریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر ڈویژن میں امتحانات کے دوران انتہائی ناقص کارکردگی (زیرو پرفارمنس) دکھانے والی امتحانی ٹیموں کی ڈیوٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں، کراچی میں امتحانات کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ کراچی ڈویژن میں انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کا سلسلہ 15 جون کو اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا، جس کے فوراً بعد پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز کر دیا جائے گا تاکہ طے شدہ ڈیڈ لائن کے مطابق رزلٹ تیار کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026