LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

سندھ حکومت کے کام عوام کو نظر آتے ہیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: مراد علی شاہ

Web Desk

21 November 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی و فلاحی کام صوبے کے عوام کو واضح طور پر نظر آتے ہیں، اس لیے ہمیں اپنی کارکردگی ثابت کرنے کے لیے کسی کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیاسی مخالفین کی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو سندھ میں ہر چیز خراب نظر آتی ہے، حالانکہ انہیں چاہیے کہ وہ سندھ کے عوام سے جا کر پوچھیں جو ہر عام انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹ دے کر کامیاب بناتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں صرف اور صرف سندھ کے عوام کا سرٹیفکیٹ درکار ہے، اور صوبے کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنی کارکردگی کا سرٹیفکیٹ پہلے ہی دے چکے ہیں۔