ستائیسویں ترمیم پر بلاول بھٹو کی گفتگو مخصوص نشستوں کے تناظر میں تھی جسے غلط انداز میں دیکھا گیاوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
Web Desk
18 November 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو مخصوص نشستوں کے حوالے سے تھی، تاہم ان کے بیان کو کسی اور تناظر میں دیکھا گیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے ہم بھی بینیفشری ہیں اور بلاول بھٹو زرداری نے مخصوص نشستوں کی اصل حقیقت بیان کی تھی، اگر ان کی بات کو اسی تناظر میں دیکھا جائے تو سب سمجھ آ جائے گا کیونکہ ان نشستوں کے بغیر ستائیسویں ترمیم ممکن نہیں تھی اور یہ عمل زبردستی کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا کراچی میں ماضی میں لسانی تقسیم کی کوششوں پر خونریزی اور فسادات نہیں ہوئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی تھی، احسن اقبال صوبہ نہیں بنا سکتے، اگر انہیں اتنا ہی شوق ہے تو وہ ایم پی اے بن کر سندھ اسمبلی آئیں اور صوبے بنوا لیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026