LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ کی آباد کے وفد سے ملاقات، بھتہ خوری اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

Web Desk

18 December 2025

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آباد (ABAD) کے وفد نے حسن بخشی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں افضل حمید، حنیف گوہر اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے آباد کے دوستوں کی حالیہ پریس کانفرنس سنی، تاہم آباد کے عہدیداروں کو چاہیے تھا کہ وہ بھتہ خوری سے متعلق شکایات براہِ راست ان سے کرتے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ زمینوں پر قبضے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو اس حوالے سے پہلے ہی سخت ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

آباد کے عہدیداروں نے بتایا کہ چند ماہ قبل وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر قبضہ گیروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی، جس کے بعد ان کی زمینوں پر کوئی نیا قبضہ نہیں ہوا۔ اجلاس میں پرانے قبضے ختم کرنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آباد کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھتے کی پرچیاں اور پرچیاں بھیجنے والوں کے موبائل نمبرز بھی فراہم کیے اور اپنے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کسی نے بھتے کی پرچی دی یا بھتہ وصول کیا تو اس کی فوری شکایت وزیر داخلہ کو کی جانی چاہیے تھی، جبکہ اگر کسی کی شہادت ہوئی ہے تو اس کا نام فراہم کیا جائے۔

آباد کے سربراہ نے ایک سال میں بھتے کے 10 کیسز کی نشاندہی کی، جس پر پولیس نے اجلاس میں ان کیسز کی ایک ایک کرکے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 50 بھتہ خور گرفتار کر کے جیل بھیجے جا چکے ہیں، جبکہ آباد کی شکایت پر بیرونِ ملک بیٹھے ایک بھتہ خور کے تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت دی کہ آباد کی ہر شکایت پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر بھتہ خوری کے لیے فون کالز کرنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کی مدد سے کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے خود بات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس شہر سے بھتہ خوروں کو پہلے بھی ختم کیا گیا ہے اور اب بھی انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بہترین افسران کا انتخاب کیا جائے تاکہ باہر بیٹھے بھتہ خوروں کے مرکزی کرداروں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

آباد کے وفد نے بھتہ خوری کے خاتمے اور مسائل کے حل میں وزیراعلیٰ سندھ کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔