LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دبئی ایئرپورٹ پر پانچ سیکنڈ میں امیگریشن کلیئرنس، ریڈ کارپٹ منصوبے کو ایوارڈ دینے کا اعلان خیبر پختونخوا کی ترقی امن کے قیام سے جڑی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی، کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں پاکستان میں 100 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے: احسن اقبال اسرائیل کا نیا سکیورٹی نظریہ ناکام ہوچکا ہے، ابراہیم عزیزی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

میر رضا علی کیس: کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم

Web Desk

21 October 2026

سندھ کابینہ نے میر رضا علی کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق تشکیل دیے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیرِ داخلہ، قانون و پارلیمانی امور اس ذیلی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیرِ محنت سعید غنی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کمیٹی کو قانونی معاونت فراہم کریں گے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) سیکرٹریٹ معاونت کے ذمہ دار ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت یہ ذیلی کمیٹی میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آنے والے نتائج اور سفارشات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرے گی۔ کمیٹی اپنی تفصیلی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی، جنہیں بعد ازاں سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری اور عملی اقدامات کے لیے پیش کیا جائے گا۔