LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ کابینہ کا اجلاس: تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس نئے سال سے لازمی قرار

Web Desk

30 December 2025

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 12 ایجنڈا آئٹمز پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نئے سال سے نافذ کی جائے گی، جس کے لیے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پر سیلز ٹیکس 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا، جبکہ انشورنس کلیمز کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس اقدام سے ٹریفک حادثات میں متاثرہ افراد کو قانونی طور پر معاوضہ مل سکے گا۔

کابینہ نے انٹر پروونشل کوآرڈینیشن (آئی پی سی) ڈیپارٹمنٹ کے قواعد میں ترمیم، سندھ گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کو اپ ڈیٹ کرنے اور بین الصوبائی و وفاقی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کی منظوری دی۔

اجلاس میں سندھ لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیمی بل 2025 منظور کیا گیا، جس کے تحت لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، ای ٹرانسفر آف ٹائٹل سسٹم اور بلاک چین بیسڈ ڈیٹا بیس نافذ کیا جائے گا۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اس منصوبے کی سروس پرووائیڈر ہوگی۔

مزید برآں، کابینہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دانش اسکولز کے قیام کے لیے زمین الاٹ کرنے اور صوبے بھر میں اصلاحات تیز کرنے کی منظوری بھی دے دی۔