سندھ اسمبلی، صوبے کی تقسیم، کراچی کو الگ صوبہ بنانے کیخلاف قراردادمنظور، ایم کیوایم کی مخالفت
Web Desk
21 February 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم ، یا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف قراردادمنظورکرلی۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حامی ارکان نے قراداد کی حمایت کی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرادادمستردکردی۔
اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے رواں سیشن کے آخری دن حکومت اور اپوزیشن ارکان نے دھواں دار تقاریر کیں، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم یا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کے خلاف قراداد پیش کی ۔جومتفقہ طورپر منظورکرلی گئی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کی تقسیم یا کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی کوئی بھی کوشش تاریخ ، آئین اور جمہوری اقدار کی منافی ہے ،ایسی کوئی بھی کوشش قومی یکجہتی اور وفاقی ڈھانچے کے خلاف خطرہ ہے۔
قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے قراداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اضلاع بنا کر سندھ کو توڑا گیا ،پیپلز پارٹی آج قومی جماعت کے بجائے قوم پرست جماعت لگ رہی ہے ، ہماری دھرتی پاکستان ہے ہم اس قراداد کو مسترد کرتے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سازش کی گئی ، جو فارم 47 سے منتخب ہوکر آئے وہ اس قراداد کی مخالفت کر رہے ہیں۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کاکہناتھاکہ کراچی سندھ کا دل ہے ایک طرف اختیارات دینے کی بات کرتے ہیں دوسری جانب تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں.قراداد پر جام خان شورو ، سعدیہ جاوید ، نجمی عالم ، طحہ احمد ، محمد دلاور ، اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جس کے بعد اسپیکراویس قادر شاہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026