LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ: عالمی ادارۂ صحت فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم آبنائے ہرمز کے اطراف اب بھی جھڑپیں، جنگ ختم ہونی چاہئے: ایران، عراق اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ایرانی حملے، بحرین کا سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ایران کا امریکہ کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، 3 جوان شہید ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

سندھ اسمبلی نے مالی سال27-2026 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا

Web Desk

28 June 2026

سندھ اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا کل حجم 3 ہزار 652 ارب روپے کا صوبائی بجٹ کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ یہ بجٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان میں پیش کیا تھا۔

بجٹ کی منظوری کے عمل کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام مطالباتِ زر ایک ساتھ ملا کر ایوان میں پیش کیے، جسے ارکان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ ضمنی بجٹ میں 88 مطالباتِ زر پر اپوزیشن کی جانب سے 300 سے زائد کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں، جنہیں مسترد کر دیا گیا۔

اپوزیشن کی طرف سے نیشنل گیمز کے مطالباتِ زر میں کٹوتی کی تحریک پیش کی گئی تو وزیراعلیٰ سندھ نے اس کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل گیمز کے مہمانِ خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز تھے، اس لیے اس میں کٹوتی مناسب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ‘میرا لیاری’ فلم کے لیے مطالبہ زر میں کٹوتی کی تحریک بھی مسترد کر دی گئی۔ مراد علی شاہ نے اس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے خود فلم بنائی ہے، جو دنیا بھر میں سندھ کا مثبت چہرہ دکھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ عوام پر بوجھ ڈالے بغیر اس نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے میں غریب اور محنت کش طبقے کے لیے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔