بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد جاری
Web Desk
21 November 2026
سکھ مت کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے سکھ اور ہندو یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور اس سلسلے میں سندھ سے دوسری خصوصی ٹرین بھی یاتریوں کو لے کر ننکانہ صاحب پہنچ گئی ہے۔
ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ افسران نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یاتریوں پر گل پاشی کی گئی اور انہیں روایتی انداز میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
استقبال کے بعد تمام یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سخت حفاظتی انتظامات میں ریلوے اسٹیشن سے گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا، جہاں ان کی رہائش اور مہمان نوازی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 22 نومبر کی رات اکھنڈ پاٹھ کی مذہبی رسم سے ہوگا، جبکہ یہ تقریبات 24 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب بھارتی سکھ یاتری بھی ان مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے 22 نومبر کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے، جن کی آمد اور قیام کے پیشِ نظر شہر بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026