LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب: پنجاب کے دونوں حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں

Web Desk

11 June 2026

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل 3 سالہ مؤثر سہولت کاری اور سرپرستی کے نتیجے میں پاکستان کا آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبہ تیز رفتار ترقی کے نئے مراحل طے کر رہا ہے، جس کی بدولت پاکستان خطے میں جدید اور ڈیجیٹل معیشت پر مبنی ایک اہم ٹیک ہب (Tech Hub) بن کر ابھرا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فعال حکمت عملی نے ملک کے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ کو عالمی معیار اور سرمایہ کاری کے ایک مضبوط ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

 ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں “آئی ٹی سی این ایشیا 2026” (ITCN Asia) جیسے بڑے عالمی نوعیت کے ٹیک میلوں کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا، جبکہ “انڈس اے آئی ویک 2026” جیسے ہائی پروفائل پروگراموں نے ملک میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزارتِ آئی ٹی نے ملک بھر میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے “اے آئی سیکھو 2026” کے نام سے ایک جامع پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت نئی نسل کو مصنوعی ذہانت کی ہنر مندی سکھائی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فول پروف حکمت عملی کے تحت پاکستان میں بالاآخر 5G سپیکٹرم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس نے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ دی ہے۔سپرنیٹ گلوبل (Supernet Global) کے دائرہ کار اور نیٹ ورک میں توسیع کی گئی ہے، جس کی بدولت پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اور ریکارڈ ساز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جاری سال کے دوران پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم (Startup Ecosystem) کی مجموعی مالیت اور ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، سال 2020 کے بعد ملکی تاریخ میں یہ اسٹارٹ اپس کی نمایاں اور غیر معمولی معاشی ترقی کی سب سے واضح علامت ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔