انڈس اے آئی ویک 2026: پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی سنگِ میل
Web Desk
11 February 2026
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحاتی اقدامات سے قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ’’انڈس اے آئی ویک 2026‘‘ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
قومی سطح کے اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں ’’اے آئی فار ہر‘‘، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش شامل تھیں۔
اے آئی ڈیٹا اینالسٹ محمد احمد نے ایونٹ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقع پاکستان کی صلاحیتوں کو پیش کرنے اور نوجوانوں میں اے آئی آگاہی بڑھانے کے لیے انتہائی معاون ہے، اور ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔
عطا الرحمٰن، چیف بزنس آفیسر، ڈیوسِنک نے کہا کہ ایس آئی ایف سی، پاشا، پی ایس ای بی اور وزارتِ آئی ٹی کے تعاون سے یہ اقدام اے آئی آگاہی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت قومی اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور ملک میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026