پی ایس ایل: سیالکوٹ اسٹالیئنز کے 98 فیصد حصص سی ڈی وینچرز کے نام، او زی گروپ کی دستبرداری
Web Desk
22 February 2026
پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالیئنز کی ملکیت میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق OZ Group نے ٹیم کے 98 فیصد حصص CD Ventures کو فروخت کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی وینچرز کے نمائندے گوہر شاہ نے او زی گروپ سے 98 فیصد حصص خرید لیے۔ اس طرح ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قبل ٹیم کی ملکیت ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ آٹھ جنوری کو یہ ٹیم 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی تاہم بولی میں شامل ایک حصے دار نے بیس جنوری کو او زی گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
بعد ازاں نو فروری کو او زی گروپ نے 75 فیصد حصص آسٹریلیا کے Alpha Group کو فروخت کرنے کا اعلان کیا، تاہم بعد میں الفا گروپ نے کرپشن الزامات کے باعث علیحدگی اختیار کر لی۔
اب ایک بار پھر سی ڈی وینچرز کی جانب سے سیالکوٹ اسٹالیئنز کے 98 فیصد حصص کی خریداری کے بعد ٹیم کی ملکیت میں نئی تبدیلی سامنے آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026