ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق انتقال کر گئیں
Web Desk
19 December 2025
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی زندگی کا بڑا حصہ سیاسی ہنگامہ آرائی میں گزرا ۔
شمائلہ عمران فاروق کی زندگی ایم کیو ایم کی سیاست، لندن میں جلاوطنی اور 2010 میں ڈاکٹر عمران فاروق کے پراسرار قتل کے بعد مسلسل آزمائشوں سے عبارت رہی۔ ڈاکٹر عمران فاروق کو ستمبر 2010 میں لندن میں ان کے گھر کے قریب بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید ہلچل مچا دی تھی۔
ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد شمائلہ عمران فاروق نے ایک طویل عرصہ تنہائی اور مشکلات میں گزارا۔ وہ قانونی کارروائیوں، میڈیا کی توجہ اور سیاسی تنازعات کے بیچ ایک ایسی زندگی گزارتی رہیں جس میں سکون اور استحکام کم ہی نصیب ہوا۔
ان کے انتقال پر اہلِ خانہ، دوستوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026