کاروباری اوقات میں توسیع: دکانیں اور بازار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت
Web Desk
2 June 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں دکانوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور عمومی ریٹیل کاروبار رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ شدید گرمی اور دن کے طویل دورانیے کے پیش نظر کیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات گیارہ بجے تک کام کر سکیں گے۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ نرمی لاگو نہیں ہوگی اور وہ پہلے کی طرح رات دس بجے بند کیے جائیں گے۔
اسی طرح فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس اور آئی ٹی و ٹیلی کام سروسز کو اس پابندی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق خدمات جاری رکھ سکیں گے۔
نائب وزیراعظم نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 July 2026
کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
9 July 2026
امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے
9 July 2026
ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف
9 July 2026
خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیدی
9 July 2026
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس
9 July 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا
9 July 2026
ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے
9 July 2026