امریکا میں چرچ کے باہر فائرنگ، جنازے میں شریک افراد نشانہ بن گئے، 2 ہلاک
Web Desk
8 January 2026
امریکا کی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں مورمن چرچ کے باہر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ دی چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس کی ایک اجتماع گاہ کی پارکنگ میں اس وقت پیش آیا جب درجنوں افراد جنازے میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ حملہ آور تاحال گرفتار نہیں ہو سکا جبکہ اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں ایف بی آئی بھی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
سالٹ لیک سٹی پولیس چیف برائن ریڈ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اتفاقی نہیں تھا تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق یہ حملہ کسی مخصوص مذہب کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں کیا گیا۔ چرچ کے ترجمان گلین ملز کے مطابق فائرنگ سے قبل پارکنگ میں تلخ کلامی یا جھگڑا ہوا جس کے بعد اچانک گولیاں چلائی گئیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں تقریباً 100 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں پہنچ گئیں جبکہ ہیلی کاپٹرز نے بھی فضائی نگرانی کی۔
سالٹ لیک سٹی کی میئر ایرن مینڈن ہال نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہ کے باہر اور یادگاری تقریب کے دوران ایسا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چرچ انتظامیہ نے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026