LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

گولی پہلے ماریں گے، سوال بعد میں پوچھیں گے: ڈنمارک کی امریکا کو دھمکی

Web Desk

9 January 2026

ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں ڈنمارک کی مسلح افواج ’’گولی پہلے اور سوال بعد میں‘‘ کی پالیسی کے تحت فوری کارروائی کریں گی۔

اپنے بیان میں ڈنمارک کے وزیر دفاع نے بالواسطہ طور پر امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو فوج احکامات کا انتظار کیے بغیر فوری جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خودمختار علاقہ ہے اور اس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل سات یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں واضح کیا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل یا اس سے متعلق کسی بھی فیصلے کا اختیار صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے، کسی بیرونی طاقت کو اس معاملے میں مداخلت کا حق نہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے نہ لیا تو امریکا خود کارروائی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق گرین لینڈ عالمی میزائل دفاعی نظام کے لیے نہایت اہم ہے اور بعض مخالف طاقتیں بھی اس خطے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث امریکا اور یورپ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ڈنمارک کے حالیہ سخت بیان نے اس تنازع کو مزید حساس بنا دیا ہے۔