آزاد کشمیر انتخابات: 34 شکایات درج کرائیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی: شیری رحمان
Web Desk
3 August 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی سے متعلق پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 34 باضابطہ شکایات جمع کرائی گئیں، تاہم الیکشن کمیشن نے کسی ایک شکایت پر بھی ایکشن نہیں لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بے ضابطگیوں کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی؟ شیری رحمان نے اپنے بیان کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی تمام 34 شکایات کی تفصیلی فہرست بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ان شکایات کو نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
مخالفین کو آزاد کشمیر میں ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
3 August 2026
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن
3 August 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
3 August 2026
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
3 August 2026
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
3 August 2026
سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان
3 August 2026
پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی
3 August 2026