LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی

Web Desk

27 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو مکمل طور پر دیوار سے لگانا چاہتی ہے اور حکومتی وزرا کے بیانات اس کا کھلا ثبوت ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیک ڈور یا پس پردہ مذاکرات کا سلسلہ تو گزشتہ تین سالوں سے چل رہا ہے، لیکن اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ تحریک انصاف بیک فٹ پر ہے جبکہ حکومت کھلے عام برتری حاصل کر کے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ پی ٹی آئی کا واحد مضبوط قلعہ اس وقت خیبرپختونخوا ہے، اور مقتدرہ و حکومت مل کر پارٹی کو اس قلعے اور انتظامی اقتدار سے محروم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں گورنر راج نافذ کیا گیا تو پی ٹی آئی والے سیاسی شہید بن جائیں گے اور صوبے میں نفرت و غصے کی لہر مزید بڑھے گی۔ پارٹی کی داخلی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحیح ہدایات اور پیغام پارٹی قیادت تک درست طریقے سے نہیں پہنچایا جا رہا۔ انہوں نے پارٹی کے مرکزی احتجاج کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن رہنماؤں کو احتجاج کی ذمہ داری دی گئی وہ “راؤنگ نمبر” ثابت ہوئے، جبکہ بانی کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر گوہر کو بھی پارٹی کے اندر مطلوبہ پذیرائی نہیں مل رہی۔