LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران آخری لائن نہیں پڑھ سکتے تو اس عمر میں ہم بھی نہیں پڑھ سکتے: شیر افضل

Web Desk

17 February 2026


اسلام آباد: سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان دائیں آنکھ سے آخری لائن نہیں پڑھ سکتے، مگر یہ سنجیدہ صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے خیال تھا کہ عمران خان کی آنکھ 85 فیصد ضائع ہو گئی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہیں ایک انجیکشن لگ چکا ہے اور دوسرا انجیکشن 25 فروری کو لگے گا، جس سے بلڈ کلاٹ ختم ہو جائے گا۔

راستوں کی بندش کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو حکومت دی ہے تو پھر سڑکیں کیوں بند کیں؟ بند کرنا ہے تو اسلام آباد بند کریں اور وہاں دھرنے دیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے شعبہ امراض چشم نے جاری کی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے، دائیں آنکھ کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی تک پہنچ گئی ہے۔ بائیں آنکھ کی نظر نارمل حد میں ہے اور چشمہ لگانے کے بعد بائیں آنکھ کی نظر 6/6 تک ریکارڈ کی گئی۔