LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

شیخ رشید کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع

Web Desk

2 June 2026

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی وکالت کی رکنیت بحال کرانے کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اس فیصلے کو اپنی زندگی کا ایک انوکھا موڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کا ایک ایسا عجوبہ کام ہے جو انہیں بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا، لیکن وہ اب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر انہیں یہ بار کونسل کی رکنیت آج سے 50 سال پہلے ہی حاصل کر لینی چاہیے تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنی قانونی پریکٹس کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاانہوں نے سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے، تو وہ بار کی روایتی سیاست میں بالکل حصہ نہیں لیں گے؛ بلکہ ان کا واحد مقصد صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر باقاعدہ قانون کی پریکٹس کرنا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے عدالت میں زیرِ سماعت اپنے عمرہ سفر سے متعلق کیس کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکہ مکرمہ جا کر عمرہ ادا کرنے کی دلی خواہش رکھتے ہیں اور ملک کا قانون انہیں اس مقدس سفر پر جانے کی مکمل اجازت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اب اس درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، اور جیسے ہی عدالت کی جانب سے باقاعدہ فیصلہ سنایا جائے گا، وہ فوری طور پر عوام کو اس سے آگاہ کریں گے۔

آئندہ وفاقی بجٹ کے تناظر میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:

“اس وقت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔ موجودہ بدترین معاشی حالات میں عام لوگوں کے لیے روزمرہ کا گزارا کرنا بھی محال اور دشوار ہو چکا ہے۔ اب عوام کو مہنگائی کے اثرات الگ سے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زمینی حالات اور سچائی سب کے سامنے ہے۔”

شیخ رشید احمد نے حکومت پر زور دیا کہ آنے والا نیا وفاقی بجٹ محض اعداد و شمار کا گورکھ دھندا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس بجٹ کا بنیادی ہدف غریب عوام کی معاشی مشکلات اور تکالیف کو کم کرنا ہونا چاہیے۔