متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اسلام آباد پہنچ گئے، شاندار تاریخی استقبال
Web Desk
26 December 2025
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ معزز مہمان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔
دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر یو اے ای کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سیکرٹریٹ، تمام وفاقی ادارے، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس آج بند رہیں گی، جبکہ وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق اسلام آباد کے ہسپتال، بینک، ضروری سروسز، میٹروپولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر کھلے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ
18 October 2026
نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ
18 October 2026
اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا
18 October 2026
سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد
18 October 2026
مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد
18 October 2026
امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد
18 October 2026
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا
18 October 2026
جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا
18 October 2026