LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی

Web Desk

6 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اور اس کے وزراء ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر 99 فیصد معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا تو حکومت مذاکرات سے کیوں پسپا ہو گئی، اور باقی ماندہ ایک فیصد مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید وقت بھی دیا جا سکتا تھا۔ شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی پر عائد کیے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، ان کی صحت کے پیش نظر اسپتال منتقلی، کیسز کی فوری سماعت اور گرفتار رہنماؤں کی رہائی ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں گورنر راج کا نفاذ 5 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی سنگین توہین ہوگی، اور پی ٹی آئی قیادت آج بھی مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔