LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ میں 1818 لیگل کال سینٹر کا افتتاح، اب گھر بیٹھے مفت قانونی مشورہ حاصل کریں مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر10.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اُڑا کر تاریخ رقم کردی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل وزیراعلیٰ کے پی نے لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل دے دیا، 11 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی ایلون مسک کا مکیش امبانی پر شدید طنز: “پرائم منسٹر امبانی! معذرت کہ سمجھ نہ سکا آپ ہی بھارت کے اصل مالک ہیں اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

شنگھائی میں 15 اکتوبر کو سندھ حکومت کی سرمایہ کاری کانفرنس ہوگی: شرجیل میمن

Web Desk

8 October 2026

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت 15 اکتوبر کو چین کے معاشی مرکز شنگھائی میں ایک عظیم الشان سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جس میں چین کی صدہا بزنس کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد چین کا دورہ کرے گا، جہاں سندھ میں سرمایہ کاری، انڈسٹریلائزیشن اور روزگار کے مواقع اجاگر کرنے کے لیے جی ٹو جی (G2G) اور بی ٹو بی (B2B) معاہدے طے پائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے پاک چین دوستی اور تھرپارکر کوئلے کے منصوبے کو ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صوبے میں 1,100 نئے اسکولوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلنے والا تھا لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بلاجواز الزامات لگا کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔