تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا: شرجیل میمن
Web Desk
28 September 2026
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی سیاست کے باعث پورا اسلام آباد مسلسل محاصرے میں رہا، جس کی وجہ سے کنٹینرز لگانے اور ہٹانے پر حکومت کے کروڑوں روپے کے وسائل ضائع ہوئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی قیادت کو بھی ماضی میں گرفتار کیا گیا، لیکن ہم نے کبھی ایسے پرتشدد اور عوامی زندگی مفلوج کرنے والے راستے اختیار نہیں کیے۔
صوبائی وزیر نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور موسمیات فلائی اوور کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ریکارڈ وقت میں کام مکمل کرنے پر پوری انجینئرنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کو درپیش ٹریفک کی مشکلات ختم ہو گئی ہیں، جبکہ ریڈ لائن بی آر ٹی (BRT) کے اسٹیشنز اور دیگر انفراسٹرکچر کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026