شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Web Desk
13 October 2026
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے دلخروش حادثے پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں شرجیل انعام میمن نے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور سٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی ناگہانی شہادت پر نہ صرف ان کے لواحقین بلکہ پوری قوم انتہائی افسردہ اور غمزدہ ہے۔
سینئر وزیر نے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم شہدا کے سوگوار خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026