LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار

Web Desk

5 July 2026

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین خانیوال لوکو شیڈ کے قریب ایک بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب شالیمار ایکسپریس کی ٹرالی کے ویل (پہیے) سے ریل کا پہیہ نکل کر دوسری بوگی سے جا ٹکرایا۔ اس زوردار جھٹکے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگی پٹری سے نیچے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت ٹرین کی رفتار کم تھی، جس کی وجہ سے معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور ملازمین کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران شالیمار ایکسپریس کی 5 بوگیاں الگ کر کے خانیوال ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں، جبکہ امدادی عملہ ٹرین کو ٹریک پر بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ریلیف ٹرین کی آمد کے بعد اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے ٹرین کے کرایوں میں کمی ممکن نہیں ہے، کیونکہ ریلوے کے دیگر انتظامی اور تکنیکی اخراجات بھی اس سے جڑے ہوئے ہیں۔