“قائد کے علاج کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے”: شاہد خٹک کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور مطالبہ
Web Desk
23 February 2026
شاہد خٹک نے سخت الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد کے علاج کو “انا کا مسئلہ” بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ طبی رپورٹ میں 75 فیصد (بینائی/صحت کی پیچیدگی) کا ذکر ہے، اس کے باوجود سرکاری رپورٹ پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ شاہد خٹک نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بھی صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے قید رکھا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی قیادت بار بار سپریم کورٹ آکر یاد دہانی کراتی رہے گی جب تک بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی طبی رپورٹ پر فوری فیصلہ سنائیں اور انہیں ان کے پسند کے اسپتال اور ذاتی معالجین سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026