بابر اعظم اور رضوان ہمیشہ بہترین پرفارمنس دیتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی
Web Desk
16 November 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں شامل جونیئر کھلاڑی بھی متاثر کن کارکردگی دکھا رہے ہیں، تاہم سینئرز کی موجودگی ٹیم کے استحکام کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم کو بابر اعظم کی سنچری کا طویل عرصے سے انتظار تھا، انہوں نے محنت، فوکس اور خود اعتمادی کے ساتھ بہترین کم بیک کیا۔ ان کے مطابق محمد رضوان نے دونوں میچز میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو درکار ہدف تک پہنچایا۔
کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم وسیم جونیئر کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے، وہ انجری کے باوجود اسکواڈ کے ساتھ موجود رہے اور کم بیک کے بعد اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026