بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی وطن واپسی کیلئے روانہ
Web Desk
30 December 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ چھوڑ کر آج رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی فرنچائز برسبین ہیٹ کی مینجمنٹ کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہوں نے آنے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہین کسی بھی صورت انجری پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے بعد شاہین شاہ آفریدی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ری ہیب اور فٹنس پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ مکمل فٹ ہو کر قومی ٹیم کو دستیاب ہو سکیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اب تک بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے چار میچز کھیل چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026