LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

وزیراعظم شہباز شریف ویانا میں آسٹرین چانسلر پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

Web Desk

16 February 2026

ویانا، آسٹریا: وزیراعظم شہباز شریف ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر نے وزیراعظم کا چانسلری پہنچنے پر استقبال کیا، خوش آمدید کہا اور ان کا تعارف اپنی کابینہ کے ارکان سے کروایا۔ وزیراعظم نے چانسلری پہنچنے پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

وزیراعظم نے چینی عوام کی صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا تعلق ہمیشہ مضبوط رہا ہے اور آئندہ بھی مزید مستحکم ہوگا۔