LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

شہباز شریف اور شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Web Desk

26 December 2025

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو کی گئی اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم اور صدر یو اے ای نے سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔