LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

عمران خان کی خراب صحت ، ذمہ دار پنجاب حکومت ہے: شاہ محمود قریشی

Web Desk

13 February 2026

 انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ سے متعلق خبر سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، تاہم اگر اڈیالہ جیل میں کسی قیدی کی بینائی متاثر ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ اور حکومت پنجاب پر عائد ہوتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میاں محمود الرشید کو چیک اپ کے لیے اسپتال جانا تھا مگر انتظامی مسائل کے باعث انہیں نہیں لے جایا جا سکا۔ اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی باقاعدہ وقت طے ہونے کے باوجود اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول جیل انتظامیہ کی جانب سے کبھی سیکیورٹی اور کبھی دیگر انتظامی وجوہات کا عذر پیش کیا جاتا ہے۔

اپنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کا علاج پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت طبی معائنہ نہ ہوا تو انہیں ایک اور سرجری کرانا پڑ سکتی ہے، مگر پولیس سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں چیک اپ کے لیے نہیں لے جایا جا رہا۔

سابق وزیر خارجہ نے حکومتی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پہلے عوام کو سولر توانائی کی جانب راغب کیا گیا، لوگوں نے اپنی جمع پونجی اس پر لگا دی، مگر اب پالیسی میں تبدیلی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے ن لیگ کے ایک رہنما کی جانب سے علیمہ خان کے حوالے سے دیے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں اور کسی بھی بہن کو اپنے بھائی کے لیے آنسو بہانے کا حق حاصل ہے۔

بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہاں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے وہ حکومت کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں اور کسی قسم کا انتشار یا بے چینی نہیں دیکھنا چاہتے۔