پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی، کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا: شاہ غلام قادر
Web Desk
2 July 2026
مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے تمام تر سیاسی و انتظامی مسائل کا واحد حل بروقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے، حکومت آٹے کے بحران سمیت عوام کو درپیش دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم ہمیشہ سے ایک پرامن خطہ رہا ہے، تاہم حالیہ ناخوشگوار صورتحال میں مقامی انتظامیہ امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے اپوزیشن جماعت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں نے ن لیگ کے شرکا پر پتھراؤ کیا، جبکہ حیرت انگیز طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اپنا بیٹا اس پرتشدد واقعے میں سب سے آگے آگے تھا۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ یہ تمام تر صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابی میدان سے بھاگنا چاہتی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، تاہم ان کا ایسا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خطے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026