LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

گلگت بلتستان انتخابات:پی ٹی آئی کے سوا باقی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

Web Desk

2 June 2026

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ان کی جماعت کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل اجازت حاصل ہے، جن میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہیں جو آزادانہ طور پر اپنی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والا کوئی وزیر یا عہدیدار اس صورتحال میں ہوتا تو الیکشن کمیشن فوری طور پر ایکشن لے چکا ہوتا، لیکن موجودہ خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

شفیع جان کے مطابق تحریک انصاف نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے اتحاد کیا تھا جسے بعد میں ختم کر دیا گیا، اور ان کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنا فیصلہ کر چکے ہیں اور 7 جون کو تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر نظام پر کام جاری ہے۔

شفیع جان نے الزام عائد کیا کہ فارم 47 کی طرز پر ایک اور منصوبہ بنایا جا رہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اور اگر ضرورت پڑی تو گلگت بلتستان میں احتجاجی لاک ڈاؤن بھی کیا جا سکتا ہے۔